ETV Bharat / state

کرناٹک میں خاتون کی برہنہ پریڈ معاملہ: این ایچ آر سی اور بی جے پی کی ٹیموں نے متاثرہ سے ملاقات کی، شیوکمار نے تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 7:01 PM IST

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ ایک قبائلی خاتون کو برہنہ پریڈ کرانے کے معاملے میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس دوران قومی انسانی حقوق کمیشن اور بی جے پی کی ٹیموں نے متاثرہ

Etv Bharat
Etv Bharat

بیلگاوی: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ ایک قبائلی خاتون کو برہنہ پریڈ کرانے کے معاملے میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیوکمار نے میڈیا کو بتایا، "جیسے ہی ہمیں اس واقعہ کی اطلاع ملی، ہماری حکومت حرکت میں آگئی۔ ہم نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مجرموں کو بچانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ قانون اپنا کام کرے گا۔'' انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک بھر میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وہیں قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے کرناٹک کے بیلگاوی ضلع میں ایک خاتون کو برہنہ کرنے اور پیٹنے کے مبینہ واقعہ پر ریاستی حکومت کو نوٹس بھیجا ہے۔ کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ریاست کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے چار ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق کمیشن نے اس معاملے میں میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 15 دسمبر کو یہ نوٹس جاری کیا۔ ان خبروں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے۔ یہ مبینہ فعل ایک دقیانوسی پدرانہ طرز عمل ہے جو متاثرین کے زندگی اور وقار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقوں بالخصوص خواتین، بچوں، بزرگوں اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے۔ کمیشن نے تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم کو موقع پر بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے ہوسا ونتموری گاؤں میں ایک خاتون (42) کو برہنہ کر کے گھمایا گیا اور بجلی کے کھمبے سے باندھ کر پیٹا گیا کیونکہ خاتون کا بیٹا اسی گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔ انسانی حقوق کمیشن نے ریاستی حکام سے اس معاملے میں درج ایف آئی آر، تفتیش، گرفتاری، وکٹم کمپنسیشن اسکیم کے تحت دیئے گئے معاوضے وغیرہ کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ ریاست میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے یا کیے جانے والے اقدامات کو شامل کیا جانا چاہیے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کمیشن نے اپنے ڈی آئی جی، انویسٹی گیشن سے بھی کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دیں جو موقع پر فیکٹ فائنڈنگ انویسٹی گیشن کرے اور دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے۔

قومی کمیشن برائے خواتین نے متاثرہ خاتون کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جسے حملہ آوروں نے غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ قومی کمیشن برائے خواتین کی رکن ڈیلینا کھونگادپ کی قیادت میں ایک ٹیم نے آج صبح خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمہ کے سخی ون اسٹاپ سینٹر کا دورہ کیا اور متاثرہ لڑکی کو تسلی دی۔ ڈیلینا کھونگاڈوپ نے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خاتون کے کپڑے اتارے گئے۔ واقعہ کی مذمت کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ سکیورٹی کوتاہی: میسور میں ملزم منورنجن کا روم سیل کردیا گیا

اس دوران بی جے پی نے بھی خواتین اراکین پر مشتمل ایک مرکزی ٹیم کو بیلگام روانہ کیا۔ اس ٹیم میں افراجیتا سارنگی، سنیتا دوگل، لاکٹ چٹرجی، رنجیت کولی، بی جے پی کی قومی سکریٹری آشا لکڑا بھی شامل ہیں۔ یہ ٹیم متاثرہ خاتون سے مل کر اس کی عیادت کی۔ بی جے پی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے متاثرہ خاتون کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے متاثرہ کو یقین دلایا کہ وہ ساتھ ہیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.