ETV Bharat / state

’ٹیپوسلطان، مجاہد آزادی نہیں تھے‘ - undefined

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے آج اعلان کیا کہ ان کی حکومت ٹیپوسلطان پر مشتمل باب کو اسکولی نصاب سے نکالنے کےلیے کوشاں ہے۔

’ٹیپوسلطان، مجاہد آزادی نہیں تھے‘
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 5:49 PM IST

انہوں نے صحافیوں سے کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹیپو سلطان اور ان کی جینتی منانے کے خلاف ہوں، اور ہم انہیں مجاہد آزادی بھی نہیں مانتے۔

’ٹیپوسلطان، مجاہد آزادی نہیں تھے‘

یدی یورپا نے مزید کہا کہ ریاستی بی جے پی حکومت ٹیپوسلطان کی جینتی تقاریب منانے کی اجازت نہیں دیگی اور اسکولی نصاب سے ٹیپوسلطان پر مشتمل باب کو نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کرناٹک کے وزیرتعلیم سریش کمار نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو ٹیپوسلطان پر مشتمل باب کو نصابی کتابوں سے ہٹانے سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی جبکہ بی جے پی رکن اسمبلی رنجن نے وزیرتعلیم سے ٹیپوسلطان پر مشتمل باب کو اسکولی نصاب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بی جے پی اور دیگر ہندوتوا تنظیمیں ٹیپو سلطان کو فریڈم فائٹر نہیں مانتی بلکہ وہ ٹیپوسلطان کو مسلم شدت پسند تصور کرتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب مورخین ٹیپوسلطان کو برٹس ایسٹ انڈیا کمپنی کا دشمن کہتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ٹیپوسلطان ایک سیکولر اور جدت پسند حکمراں تھے جو 1799 میں برٹش فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.