ETV Bharat / state

کرناٹک: 21 اپریل سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان

کرناٹک حکومت نے ریاست میں نافذ لاو ڈاون میں 21 اپریل کے بعد سے کچھ نرمی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

Karnataka to partially relax lockdown from April 21
کرناٹک: 21 اپریل سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 12:59 PM IST

وزیراعلیٰ یدی یورپا نے کہا کہ عام زندگی کو آہستہ آہستہ بحال کیا جائے گا جبکہ ریاست کے کچھ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں مقامات پر جزوی طور پر لاک ڈاون میں نرمی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دو پہیوں والی گاڑیوں اور کاروں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت رہے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ صرف ایک تہائی آئی ٹی۔بیٹی ملازمین کو دفاتر جانے کی اجازت رہے گی جبکہ بقیہ اسٹاف گھر سے کام کریگا۔

ریاست میں تعمراتی سرگرمیوں کو بھی شروع کیا جائے گا جبکہ مزدوروں کےلیے رہائش سمیت دیگر سہولیات کا انتظام کرنا شرائط میں شامل رہے گا۔

ریاست میں 3 مئی تک تمام مالز، تھیٹرز، شورومز بند رہیں گے اور ضلعی سطح پر سفر کی اجازت بھی نہیں رہے گی۔

لاک ڈاون کے دوران ریاست بھر میں دفعہ 144 برقرار رہے گا اور ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ عوامی مقامات پر تھوکنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بیان میں ضعیف اور بیمارافراد کو آئندہ تین ماہ تک گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.