ETV Bharat / state

کرناٹک میں دیوالی کے دوران آتش بازی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ - Karnataka to ban use of firecrackers

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے ریاست میں روزانہ کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے پیش نظر دیوالی کے دوران پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Karnataka to ban use of firecrackers during Diwali
کرناٹک میں دیوالی کے دوران آتش بازی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 7:55 PM IST

کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے دیوالی کے دوران آتش بازی پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے دیوالی کے دوران پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔

Karnataka to ban use of firecrackers during Diwali
کرناٹک میں دیوالی کے دوران آتش بازی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

پی ایس یدی یورپا نے کہا کہ ’حکومت دیوالی کے دوران پٹاخے چھوڑنے پر عائد پابندی کے سلسلہ میں بہت جلد جی او جاری کرے گی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’حکومت کی جانب سے باضابطہ آڈر پاس کیا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے دیوالی کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں بہت جلد حکم نامہ جاری کیا جائے گا‘۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ معاملوں میں اضافہ کے پیش نظر اس سال آتش بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھاکر نے گذشتہ روز بتایا کہ تھا آتش بازی کی وجہ سے کورونا متاثر افراد بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’ماہرین نے اس سال دیوالی پر پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کرنے کا مشورہ دیا ہے‘۔

واضح رہے کہ راجستھان، اڈیشہ، دہلی سمیت دیگر متعد ریاستوں نے پہلے ہی دیوالی کے دوران آتش بازی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر دیوالی تہوار کے موقع پر آتش بازی سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ آتش بازی کے ذریعہ آپ خود اپنی فیملی کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ دہلی حکومت نے 30 نومبر تک آتش بازی پر امتناع عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.