ETV Bharat / state

شیموگہ: 'بی جے پی کی حکومت کسان تحریک سے خوفزدہ' - بنگلور ای ٹی وی بھارت خبر

گذشتہ چار ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف کے کسان تنظیموں کا احتجاج جاری ہے ۔ ریاست کرناٹک کے ضلع شیموگہ میں بھارتی کسان یونین کی مہا پنچایت کے بعد کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

کسان تحریک
کسان تحریک
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 6:36 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف گذشتہ چار ماہ سے کسان تنظیوں کا احتجاج جاری ہے ۔ حال ہی میں کسان یونین کا ایک وفد کسانوں کی تحریک کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کرناٹک کے دورہ پر گیا تھا۔ اور ریاست کے ضلع شیموگہ میں کسان مہاپنچائیت ہوئی تھی ۔ اس پنچایئت کسان رہنما راکیش ٹیکیت نے بھی خطاب کیاتھا۔ تاہم ان کے خلاف کسانوں کو مشتعل کرنے کے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کسان تحریک سے خوفزدہ

راکیش ٹیکیت کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعد سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کرناٹک کے پاپولر فرنٹ آف انڈیا صدر یاسر حسن کا کہنا ہے کہ کسانوں کی تحریک اب صرف کسانوں کی نہیں ہے بلکہ یہ عوامی تحریک بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راکیش ٹیکیت کے خلاف مقدمہ درج کرنا یہ اس بات کی دلیل دی ہے کہ حکومت کسان تحریک سے خوفزدہ ہوگئی ہے ا ور حکومت اس تحریک کو ختم کرنے کے درپر ہے۔
کرناٹک کے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدور نے حکومت سے راکیش ٹیکیت کے خلاف درج مقدمہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.