کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، ضلع میں انتظامیہ کی جانب سے 15 جولائی سے لے کر 22 جوالائی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
شہر میں لاک ڈاؤن پر عمل ہو رہا ہے۔ اس دوران اشیائے خوردونوش کی دکانوں کو صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
شہر کے ڈگری کالج، اسٹیڈیم کراس، گنج علاقے، شاستری چوک جیسے اہم علاقوں میں چیکنگ سخت کی گئی ہے۔ اس دوران محکمہ پولیس کے ساتھ محکمہ بلدیہ کا عملہ شہر کے اہم چوراہوں اور سڑکوں پر گشت لگا رہا ہے۔
وہیں ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد کے خلاف جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔
محکمہ بلدیہ کے ملازم دیویندر نے کہا 'ماسک نہ لگانے والوں پر 100 روپے اور سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 200 روپے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔'
واضح رہے کہ کرناٹک میں کورونا وائرس سے اب تک 59 ہزار 652 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 240 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔