بیدر: کرناٹک اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع بیدر کے زیر اہتمام یک روزہ پروگرام یوم اردو و ورکشاپ کا انعقاد رنگ مندر میں عمل میں لایا جارہا ہے۔ رکن اسمبلی بیدر رحیم خان اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ شاہین اداره کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر صدارت کریں گے۔ کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر شری رگھوناتھ راؤ مکا پورے اس جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ Urdu Workshop in Bidar
یہ بھی پڑھیں:Global Investors Meet in Karnataka گلوبل انویسٹرز میٹ پر مسلم انڈسٹریئلسٹس ایسوسی ایشن کا جائزہ
اس کے علاوہ محمد رؤف الدین کچہری والا (چیئر مین کرنا تک اسٹیٹ حج کمیٹی)، محترمہ شائستہ یوسف (صدر محفل نساء بنگلور)، شری گنتی (ڈی ڈی پی آئی ضلع بیدر) مہمانان خصوصی ہوں گے۔ Urdu Day Celebration In Bidar In Karnataka