ETV Bharat / state

کرناٹک میں 17 نومبر سے کالج دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

کرناٹک کی ریاستی حکومت نے وبائی امراض کے خدشات کے درمیان 17 نومبر سے کالج کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے جمعہ کے روز وزیراعلی ایس یدی یورپا کی زیرصدارت ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔

کرناٹک میں 17 نومبر سے دوبارہ کالج دوبارہ کھولنے کا فیصلہکرناٹک میں 17 نومبر سے دوبارہ کالج دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
کرناٹک میں 17 نومبر سے دوبارہ کالج دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 1:56 PM IST

کرناٹک حکومت نے 17 نومبر سے تمام کالج کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر اسوٹھٹھوا نارائن نے میڈیا کو اس بات کی جانکاری دی کہ ڈگری، انجینئرنگ اور ڈپلومہ کالجز کو اعلان کردہ تاریخ کے مطابق دوبارہ کھول دیا جائے گا لیکن طلباء کو کالج میں حاضر ہونے کے لیے کوئی زبردستی نہیں کی جائے گی کیونکہ ہم نے آن لائن کلاسز کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ طلباء اپنی ضرورت کے مطابق کالج آسکتے ہیں۔

نارائن نے مزید کہا کہ جو طلباء کالج آکر کلاس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کو براہ راست اپنے والدین کی اجازت لینی ہوگی۔ ہر طالب علم کو اپنے والد یا والدہ سے کالج آنے کے لیے درخواست لے کر آنا لازمی ہوگا۔

ڈی سی ایم نے اس بات کی یقنی دہانی کرائی کہ طلبا کی حفاظت کے لئے ہر طرح کے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بنیادی طور پر ہم ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبا کی حفاظت کو ترجیح دیں گے۔ اگر طلبا کے لئے صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو حکومت ان کے سپتال کے اخراجات اٹھائے گی ۔

طلبا کی حفاظت کے لئے ہر کالج میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ ضلع سطح پر ٹاسک فورس کی سربراہی ضلعی افسران بھی کریں گے۔ نارائن نے بتایا کہ انتظامیہ اور طلبا کو کالج میں معاشرتی فاصلہ اور کووڈ گائیڈلائن پر عمل کرنا لازمی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.