ETV Bharat / state

Karnataka SSLC Results Announced: کرناٹک ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان، %85.63 فیصد طلبہ کامیاب

کرناٹک کلاس 10 کے نتائج طلبہ آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اپنے رجسٹریشن نمبر اور تاریخ پیدائش کا استعمال کرتے ہوئے کرناٹک ایس ایس ایل سی کا نتیجہ 2022 دیکھ سکتے ہیں۔ Karnataka SSLC Results Announced

کرناٹک ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان، %85.63 فیصد طلبہ کامیاب

author img

By

Published : May 19, 2022, 3:44 PM IST

بنگلور: کرناٹک ایس ایس ایل سی کے نتائج کا جمعرات کو اعلان کیا گیا جس میں 8,73,846 طلباء میں سے %85.63 نے امتحان پاس کیا۔ امسال ریاست میں کل 8,53,436 طلبہ و طالبات نے دسویں کا امتحان دیا جن میں کل 3,72,279 لڑکیوں اور 3,58,602 لڑکوں نے کامیابی حاصل کی۔ کرناٹک میں دسویں جماعت میں ہر بار کی طرح اس بار بھی لڑکیوں نے بہتر نتائج لائے ہیں۔ Karnataka SSLC Results Announced

کرناٹک ایس ایس ایل سی کے امتحانات 28 مارچ سے 11 اپریل 2022 تک منعقد کیے گئے تھے۔ کل 8,53,436 طلبا کرناٹک کلاس 10 کا نتیجہ 2022 آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اپنے رجسٹریشن نمبر اور تاریخ پیدائش کی مدد سے کرناٹک ایس ایس ایل سی 2022 کا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Short Film Classmate: مسلم طلباء کی شارٹ فلم 'کلاس میٹ' نے بنگلور فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کیا

مجموعی طور پر 7,30,881 طلباء پاس ہوئے ہیں اور پاس ہونے کا پرسنٹیج %85.63 ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحان 2022 کی تاریخ کا اعلان بھی ہوچکا ہے۔ کرناٹک بورڈ کے ایس ایس ایل سی امتحانات 2022 میں ناکام ہونے والا طالب علم 27 جون 2022 کو ایس ایس ایل سی کے ضمنی امتحان میں بیٹھ سکتا ہے۔ باقی طلباء جو زیادہ مضامین میں فیل ہوئے ہیں انہیں سال دہرانا ہوگا اور دوبارہ ایس ایس ایل سی امتحان میں شرکت کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.