ETV Bharat / state

کرناٹک سیاسی بحران: کانگریس کے رہنما وینوگوپال کرناٹک روانہ -

کرناٹک میں 11 اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد کانگریس۔ جےڈی ایس اتحاد کی حکومت پر خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کے رہنما کے سی وینوگوپال آج بنگلور روانہ ہوگئے۔

کرناٹک سیاسی بحرا
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 7:45 PM IST

وینوگوپال کانگریس میں کرناٹک کے انچارج جنرل سکریٹری ہیں اور پارٹی کے ذرائع کے مطابق تازہ واقعہ کے پیش نظر ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوراً کرناٹک روانہ ہوجائیں۔

کانگریس کے 8 اور جے ڈی ایس کے تین اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد اتحاد کی حکومت پر خطرہ منڈرا رہا ہے۔ ان تمام اراکین اسمبلی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر کو ارسال کر دیا ہے۔ اگر یہ استعفیٰ قبول کر لیے جاتے ہیں تو اتحاد کی حکومت اقلیت میں آجائے گی۔

کرناٹک اسمبلی میں 225 سیٹیں ہیں جن میں سے کانگریس کے پاس 78، جے ڈی ایس کے 37، 2 آزاد اور بہوجن سماج پارٹی کے پاس ایک سیٹ ہے۔

کرناٹک کانگریس نے اس صورتحال پر غوروخوض کی غرض سے ہنگامی اجلاس طلب کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی ابھی بیرون ملک ہیں اور اتوار کو ان کے لوٹنے کا امکان ہے۔ کرناٹک کانگریس کے صدر بھی بیرون ملک ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.