ETV Bharat / state

Karnataka Result 2023 'کرناٹک کے عوام نے نفرت کی سیاست کو شکست دی'

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے جس میں کانگریس پارٹی واضح اکثریت حاصل کررہی ہے وہیں کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے نفرت کی سیاست کو شکست دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 13, 2023, 2:31 PM IST

کرناٹک کی عوام نے نفرت کی سیاست کو شکست دی: کانگریس رہنما

بنگلور: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے رجحانات کے مطابق کانگریس کو تقریباً 130 سے زائد سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں جب کہ جے ڈی ایس پارٹی 22 کے قریب ہے اور بی جے پی 66 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈران نے کہا کہ یہ کامیابی کرناٹک کے عوام کی ہے کہ انہوں نے نفرت و فرقہ پرستی و بدعنوانی کو ناکام کیا ہے۔ کانگریس رہنماؤں عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام نے نفرت کی سیاست، کرپشن خلاف ووٹ دے کر ثابت کر دیا کہ وہ بی جے پی کی حکومت نہیں چاہتے ہیں بلکہ محبت بھائی چارے والی حکومت چاہتے ہیں۔

ریاست کرناٹک کے بنگلور میں واقع کانگریس کے دفتر میں پارٹی کارکنان و رہنما جشن منارہے ہیں۔ وہیں نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کانگریس کے جنرل سکرییٹری منصور خان نے کہا کہ یہ جیت کرناٹک کے عوام کی ہے۔ انہوں نے نفرت کی سیاست کو شکست دی ہے اور اس نتائج سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں لوگ امن اور سیکولر حکومت چاہتے ہیں۔ کانگریس کے ایم ایل سی سلیم احمد نے کہا کہ لوگوں نے بدعنوان حکومت کو سبق سکھایا اور کانگریس پر بھروسہ کیا۔ آپریشن لوٹس سے متعلق انہوں نے کہا کہ آپریشن لوٹس کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہم واضح اکثریت حاصل کر رہے ہیں۔ وہیں کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ کانگریس عوام کے بھروسہ پر کھرا اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹوں کی گنتی جاری، کانگریس کو واضح اکثریت، بی جے پی کو بھاری نقصان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.