ETV Bharat / state

دبئی سے کنور پہنچے 150 مسافرین کی منگلور منتقلی

دبئی میں پھنسے ہوئے 150 مسافرین کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے کرناٹک کے منگلور ایئرپورٹ پر اترنے کے بجائے وہ کیرالا کے کنور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

Karnataka passengers from Dubai reached Kannur: Confusion at Kasaragod Quarantine center, People shifted to Mangalore
دبئی سے کنور پہنچے 150 مسافرین کی منگلور کو منتقلی
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 6:51 PM IST

کنور پہنچنے کے بعد انہیں زبردستی کورنٹائن کیا گیا جبکہ ان لوگوں نے کورنٹائن کےلیے کرناٹک کے منگلور میں ہوٹل کے کمرے بک کروائے تھے۔

بعدازاں 150 مسافرین کو منگلور منتقل کیا گیا جہاں ان لوگوں نے بک کئے گئے ہوٹلز میں اپنے آپ کو کورنٹائن کرلیا ہے۔

دبئی سے 27 جون کو کیرالا پہنچے والی پرواز میں کرناٹک کے 150 مسافر سوار تھے، کنور ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہیں کرناٹک روانہ ہونے سے روک دیا گیا تھا تاہم مسافرین کو کورنٹائن اور ای پاس کے بارے میں مناسب جانکاری نہیں دی گئی تھی۔

بعدازاں یہ مسافر گذشتہ اتوار کی رات کیرالا۔کرناٹک سرحد پر واقع طلپاڑی چیک پوسٹ پہنچے اور سابق وزیر و موجودہ رکن اسمبلی یو ٹی قادر اور تحصیلدار سے ربط قائم کیا۔ جس کے بعد انہیں چار سرکاری بسوں کے ذریعہ منگلور پہنچایا گیا، جہاں سے وہ لوگ ہوٹلز پہنچ گئے۔

لاک ڈاون کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب کیرالا کی بس کرناٹک کی سڑک پر دکھائی دی۔ اگرچہ مسافر قانونی طور پر کیرالا سے کرناٹک سفر کرنے کے متحمل نہیں تھے لیکن کلکٹر سندھو بی روپیش نے انسانی بنیادوں پر 150 افراد کےلیے ہنگامی طور پر کورنٹائن کی سہولت کا انتظام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.