کرناٹک کے ضلع بیدر میں لاک ڈاؤن کے درمیان شہر کے اندر کے لوگوں کو تو کھانا پینا مل جارہا ہے لیکن شہر کے کنارے آناد چھٹی چھوٹی بستیوں کے لوگوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
شہر کنارے آباد ایک بستی میں تقریباً 500 جھگیوں میں رہنے والے ان افراد کو لاک ڈاؤن کے بعد ان کے پاس نہ ہی کام ہے اور نہ ہی راشن۔
اس بستی میں رہنے والے زیادہ تر مرد و خواتین شہر میں گھوم گھوم کر پلاسٹک کا مٹکا فروخت کرتے ہیں لیکن ڈاؤن کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے ان لوگوں کے پاس اب کھانے پینے تک کی کوئی اشیأ نہیں بچی ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ تمام لوگ گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں شہر سے دور رہنے والے ان احباب کو فلاحی تنظیموں کی جانب سے ملنے والا کھانا بھی بڑی مشکل سے کبھی کبھی ہی مل پا رہا ہے۔
شہر کی فلاحی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ شہر کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے ایسے لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر راشن تقسیم کریں۔