ETV Bharat / state

NIA Arrests Cong leaders Son کانگریس رہنما کا بیٹا شدت پسندی کے الزام میں گرفتار - کرناٹک اردو نیوز

کرناٹک میں جمعرات کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے کچھ افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں ایک ریشان بھی تھا جس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں۔ NIA Arrests Cong leaders Son

17419582
17419582
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 12:05 PM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ گرفتار کیے گئے چھ مشتبہ افراد میں سے ایک کانگریس لیڈر کا بیٹا ہے اور اس کی کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کرناٹک میں چھ مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی یہ چھاپہ کالعدم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ( آئی ایس آئی ایس) کی مبینہ شدت پسندانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور ملک کے اتحاد، سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی سازش سے متعلق تھا۔

  • NIA yesterday conducted searches at 6 locations and arrested 2 operatives- Reshaan Thajuddin Sheikh of Udupi district and Huzair Farhan Baig of Shivamogga district in connection with Shivamogga ISIS Conspiracy Case: NIA pic.twitter.com/fojk1XS6ii

    — ANI (@ANI) January 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کے ساتھ ریشان کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد اُڈپی کے بی جے پی ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے کہا کہ این آئی اے کے ذریعہ گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد میں سے ایک ریشان جو اُڈپی ضلع کے برہماور بلاک کے کانگریس جنرل سکریٹری تاج الدین کا بیٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریشان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ تحقیقات میں حیران کن معلومات سامنے آرہی ہے۔ میں حکومت اور این آئی اے سے تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ خاص طور پر ساحلی علاقے میں، جہاں بہت سے افراد پر اس معاملے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ NIA Arrests Cong leaders Son

بھٹ نے کہا کہ میں کانگریس پارٹی سے سوال کرنا چاہتا ہوں..تاج الدین کوئی عام کارکن نہیں ہے۔ وہ بلاک کانگریس کے جنرل سکریٹری ہیں۔ وہ پارٹی سرگرمیوں میں سب سے آگے رہتے ہیں.. وہ اپوزیشن لیڈر سدارامیا، شیوکمار اور اُلال کانگریس ایم ایل اے یو ٹی کھدر کے بہت قریبی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کے کسی کارکن کا بیٹا شدت پسندی کے معاملے میں گرفتار کیا جاتا ہے تو کانگریس پارٹی کو اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔ NIA Arrests Cong leaders Son

  • Reshaan Sheikh's father, Thajuddin Sheikh is an active worker of Congress. He's close to Siddaramaiah, DK Shivakumar. Congress should make their stand clear on whether they will terminate him from the party or promote him as Block president: Udupi BJP MLA Raghupathi Bhat (06.01) https://t.co/vVRRZfePUv pic.twitter.com/GsMY638K5B

بی جے پی رہنما نے کہا کہ ریشان کی والدہ اڈپی کے تھینک نیڈیور کے ایک سرکاری کالج میں لیکچرار ہیں، اور انہوں نے پہلے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش سے شکایت کی تھی کہ وہ کالج میں حب الوطنی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف باتیں کرتی ہیں۔ بھٹ نے کہا کہ ان کی تقریر کی آڈیو کلپ ریاستی وزیر کو دے دی گئی ہے۔ اڈپی ضلع کانگریس کے صدر اشوک کمار کوداور نے کہا کہ انہوں نے برہماور بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر سے رپورٹ طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Two Suspect Arrested from Karnataka کرناٹک سے آئی ایس آئی ایس کے دو مشتبہ آپریٹر گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.