کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے صدر ذاکر احمد سوداگر نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ ( کے آر ٹی سی) کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'گاندھی چوک میں عوامی لوکل بس اسٹاپ کی تعمیر کی جائے۔'
انہوں نے کہا کہ عوام کو دھوپ اور بارش میں کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ خاص کر خواتین اور بزرگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ پہلے یہاں گاندھی چوک میں لوکل بس اسٹاپ ہوا کرتا تھا مگر سڑک کی توسیع اور ماسٹر پلان کی وجہ سے اس کو توڑ دیا گیا تھا۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ ' بارش میں خواتین اور بچوں کو بارش کے پانی سے بچنے کے لیے فوری طور پرعارضی بس اسٹاپ گاندھی چوک پر بنایا جائے۔'