ETV Bharat / state

یادگیر:27 اور 28 فروری کو' فری راشن کارڈ کیمپ' کا انعقاد

یادگیر میں کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے تحت 27 اور 28 فروری کو عالیہ کمپیوٹر ٹیپو سلطان چوک پر مفت نئے راشن کارڈ بنانے کے لیے دو روزہ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔

یادگیر:27 اور 28 فروری کو' فری راشن کارڈ کیمپ' کا انعقاد
یادگیر:27 اور 28 فروری کو' فری راشن کارڈ کیمپ' کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 3:41 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں عوامی فلاحی تنظیم کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کی جانب سے دو روزہ 'فری راشن کارڈ کیمپ' کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ یہ کیمپ عالیہ کمپیوٹر ٹیپوسلطان چوک نیر ہتی کونی روڈ یادگیر میں منعقد کیا جائے گا۔

یادگیر:27 اور 28 فروری کو' فری راشن کارڈ کیمپ' کا انعقاد

کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ذاکر احمد سوداگر نے پریس کلب یادگیر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی پچھلے چھ سالوں سے کئی عوامی فلاحی کام کرتے آ رہی ہے۔ عوام کی ضرورت کے مطابق ہر وقت شہر میں عوامی مسائل اور ان کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرنے والی تنظیم کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کے تحت 27 اور 28 فروری کو عالیہ کمپیوٹر ٹیپو سلطان چوک، یادگیر میں مفت نئے راشن کارڈ بنانے کا دو روزہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے ۔

انہوں نے شہر کے تمام بلدیہ حلقوں میں رہنے والے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اور محکمہ فوڈ کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جن احباب کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے وہ اپنے اپنے نئے راشن کارڈ بنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ بنانے کے لیے آدھارکارڈ کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ گھر کے کسی ایک فرد کا مذہب اور آمدنی سرٹیفیکیٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ نئے راشن کارڈ بنانے والے ضرورت مند احباب 27 اور 28 فروری کو کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کی جانب سے فری کیمپ سے فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر ریاستی نائب صدر عابد حسین، ریاستی سیکریٹری حنیف شیخ، خازن جاوید احمد قریشی، سٹی صدر عباس احمد سگری، تعلقہ صدرعبداللہ بادشاہ موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.