ETV Bharat / state

کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کا دورہ بیدر - مسلم جماعتوں کی میٹنگ

کرناٹک میں مسلم جماعتوں کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں تمام جماعتوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی، جہاں ملک بھر میں امن و امن برقرار رکھنے کے لیے مختف طریقے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کا دورہ بیدر
کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کا دورہ بیدر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 12:47 PM IST

بیدر: تمام طبقات کی خوش حالی، امن و امان کے لئے جدوجہد ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر ریاست کی عوام نے بہت سمجھداری سے کام انجام دیا ہے۔ ماحول کو پر امن رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد یوسف کنی سیکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے بیدر میں ملت کے منتخب اور باشعور افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

واضح رہے کہ کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کا ایک موقر وفد شمالی کرناٹک کے دورے پر ہے۔ اس موقع پر مسلم جماعتوں، تنظیموں، اداروں کے ذمہ داروں اور اہم شخصیات کے اجلاس منعقد ہوئے۔ ہر ضلع میں پنچایت ممبران کے ساتھ بھی خیر سگالی اور تہنیتی اجلاس منعقد ہوئے۔ محاذ کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند کرناٹک، جمیعت علماء ہند کرناٹک، اہل سنت والجماعت کرناٹک، جمیعت اہل حدیث کرناٹک اور اضلاع کی معروف شخصیات کے ساتھ نشستیں منعقد ہوئیں۔

تبادلہ خیال کے بعد تمام اضلاع میں ضلع سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ یوسف کنی نے ان اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مسلمانوں کی کل آبادی 90 لاکھ کے قریب ہے۔ ان میں سیاسی شعور کی بیداری ایک اہم کام ہے، ملک کے حالات بھی یہی تقاضا کرتے ہیں۔ ہمارا ملک دنیا میں سب سے بڑا جمہوری اور دستوری ہے، آزادی کے بعد ملک کے دانشوران نے بابا صاحب امبیڈکر کی نگرانی میں دستور ہند کو ترتیب دیا تھا۔ اس میں مسلمانوں نے بھی اہم رول ادا کیا ہے، اس میں سینکڑوں مذاہب، طبقات، تہذیب اور انسانی بنیادی حقوق کا خیال رکھا گیا۔

اب فرقہ پرست ملکی نظام کو مکمل تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں کو اقتدار سے دور رکھنا چاہئے۔ ان ہی مقاصد کے لئے کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ یہ کام صرف مسلمانوں سے نہیں ہوگا، اس کے لئے برادران وطن کو ساتھ لینا ہوگا، ان میں بہت بڑی تعداد ملک کے موجودہ حالات سے پریشان ہے۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر سماج کا ہر طبقہ ریاست کرناٹک کو پرامن رکھنے اور بھائی چارے کے لئے کام کیا ہے۔ آنے والے پارلیمانی انتحابات کے لئے منصوبہ بندی پر زور دیا گیا۔

مولانا مفتی محمد حسین قاسمی صدر جمیعت علماء کرناٹک بنگلور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں نے آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں، ان کی قربانیوں کے بدلے ملک ہند کو انگریزوں سے آزادی حاصل ہوئی۔ ملک عزیز میں سماجی اصلاح کے لئے ہمیں اہم ترین رول ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ زمانہ ووٹ کا ہے، ووٹ وکیل ہے، شہادت ہے اور سفارش ہے۔ گواہی دینا نیکی ہے، گواہی کو چھپانا گناہ ہے اور خیانت ہے۔

مفتی صاحب نے کہا جس وقت ووٹ کیا جارہا ہو اور ہم نے ووٹ نہیں کیا تو بڑے گناہ کے مرتکب ہوں گے۔ یاد رہے ہماری ریاست میں صرف دو مصیبتیں ہیں۔ایک بڑی مصیبت ہے جن کا خناس، شرارت اور بغض عیاں ہے۔ ان دونوں میں فرق ہے اس فرق کو سمجھنا ہوگا۔

مفتی صاحب نے ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج اور صد فیصد ووٹ ڈالنے پر زوردیا۔ مولانا شیخ محمد آدم شاہی و قاسمی صدر جمیعت علماء کرناٹک بنگلور (مولانا ارشد مدنی) نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام امن و آشتی، بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا داعی ہے۔
انہوں نے کہا، کرناٹک مسلم متحدہ محاذ ریاست بھر دورے کرتے ہوئے ملت کی جماعتوں کے ذمہ داران سے ملاقات کرے گا۔ جناب اللہ بخش آمری نمائندہ اہل سنت والجماعت بنگلورنے اپنے خطاب میں کہاکہ محاذ 25سے زائد جماعتوں اور تنظیموں کا وفاق ہے، سنی جماعتیں محاذ کو مضبوط کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ جناب اعجاز احمد بخاری صاحب کا کہنا تھا کہ محاذ بے لوث خادم ہے، اہل سنت والجماعت اور دیگر جماعتوں کا ہر طرح کا تعاون حاصل ہے۔

اس موقع پر جمیعت اہل حدیث کے نمائندے مولانا شیخ عبدالمجید قاسمی نائب صدر نے کہاکہ اسلام پرامن، بھائی چارہ کی تعلیم دیتا ہے۔ محاذ کے مقاصد کو بڑے پیمانے پر عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس دورے میں اضلاع کے ضلعی کنوینرس اور سیکریٹریز کا تقرر عمل میں آیا۔ بیدر ضلع کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر اور مولانا تصدق ندوی، کلبرگی ضلع کے لئے ایڈوکیٹ عظیم الدین اور اقبال علی، یادگیر ضلع کے لئے جناب عبدالحمید اورجناب عبدالکریم سگری، رائچور ضلع کے لئے جناب انور وحید اورحافظ عبداللطیف کا انتخاب تقرر عمل میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں؛

تبادلہ خیال کے بعد طئے پایا کہ ضلع سطح پر تمام جماعتوں، تنظیموں اور اداروں کی نمائندگی کے ساتھ مجلس عاملہ تشکیل دی جائے گی۔ کوشش ہوگی کہ ہر تعلقہ کا دورہ کرتے ہوئے محاذ کی شاخیں قائم ہوں تمام جماعتوں کے نمائندہ وفد کا یہ سفر کامیاب رہا۔ مقامی سطح کی نمائندگی رہی، ایک دوسرے سے ملاقاتیں اور اداروں کا وزٹ رہا۔

بیدر میں شاہین کالج، کلبرگی میں مدرسہ مظاہر العلوم اور ہدایت سنٹر، یادگیر میں تنظیم المسلمین کا مرکزی دفتر، رائچور میں اسلامک سنٹر اور دوران سفر مدرسہ تعلیم القرآن میں مہمان رہے۔ اس پورے سفر میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک، جمیعت العلماء کرناٹک، اہل سنت والجماعت اور جمیعت اہل حدیث کے ذمہ داران نے پر تپاک استقبال کیا اور ہر طرح کی سہولتیں فراہم کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.