بیدر : کرناٹک مائناریٹی کمیشن کے چیئرمین عبدالعظیم نے اپنے دورہ بیدر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کا یہ کام ہوتا ہے کہ ریاست میں اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے آواز بلند کرے۔جہاں کہیں بھی اقلیتوں پر ظلم اور زیادتی و ناانصافی ہو وہاں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیدر آنے کا مقصد جے پور ممبئی ٹرین میں ہلاک ہونے والے سیف الدین کے اہل خانہ سے ملاقات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ سراسر غلط ہے۔ اس کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے اور قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیف الدین کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کے اعلان سے متعلق میں نے ڈپٹی کمشنر بیدر سے معلومات حاصل کی ۔اس معاملے کو لے کر کاروائی چل رہی ہے۔ بہت جلد پیسہ مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Safa Baitul Mal Training Courses for Women صفا بیت المال کا مسلم خواتین کو خود کفیل بنانے کا منصوبہ
مائنارٹی کمیشن کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ریاست کے مختلف اقلیتوں کے معاملات جیسے کے جی ہلی ڈی جی ہلی کے واقع پر سب سے پہلے ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبداری سے تحقیقات کی جائے۔ اس میں جن کا بھی جو بھی نقصان ہوا ہے اس کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔