ETV Bharat / state

Karnataka State Minorities Commission اقلیتی علاقوں میں منشیات کی روک تھام کے لئے مائنارٹیز کمیشن کی تجویز - Karnataka State Minorities Commission

کرناٹک مائناریٹی کمیشن کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اقلیتی علاقوں سے جڑے پولیس اہلکاروں و این جی اوز کو مدعو کیا گیا۔ Minorities Commission Proposal for Narcotics Prevention in Minority Areas

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 9:48 PM IST

اقلیتی علاقوں میں منشیات کی روک تھام کے لئے مائنارٹیز کمیشن کی تجویز

بنگلور: معاشرہ میں مہلک اور خطرناک ڈرگز و منشیات کی لعنت زور پکڑتی جارہی ہے۔ خاص طور پر مسلم اکثریتی سلم علاقوں میں منشیات کا قہر بڑھتا جارہا ہے جہاں اسکول جاتے معصوم بچے تک اس لعنت کا شکار ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے بلکہ نوجوان نسل جرائم کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔ ایسے میں کئی خاندان تباہ و برباد ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: IMA scam آئی ایم اے پونزی اسکام متاثرین کے سرمایہ کی واپسی کے لئے ایک اور جدوجہد
اس سلسلے میں کرناٹک مائناریٹی کمیشن کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اقلیتی علاقوں سے جڑے پولیس اہلکاروں و این جی اوز کو مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں ڈرگ کی لعنت کی روک تھام اور سنگین مسئلہ کے سدباب سے متعلق بحث کی گئی۔ اس موقع پر کمیشن کے چیئرمین عبدالعظیم نے کہاکہ پولیس اہلکاروں، این جی اوز و دیگر ماہرین سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاویز کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جسے حکومت کو روانہ کیا جائے گا تاکہ اس مسئلہ پر کاروائی کی جائے اور منشیات کی لعنت کی روک تھام کےلئے مناسب اقداماتکئے جائیں۔ انہوں نے معاشرہ میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے اس سلسلہ میں مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.