کرناٹک کے آبی وسائل کے وزیر رمیش جارکیہولی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنا استعفیٰ بھیجا ہے۔
دراصل ان کے خلاف سماجی کارکن دنیش کلہلی نے شکایت درج کرائی تھی۔ ایک سی ڈی میں مبینہ طور پر وہ ایک خاتون سے جنسی تعلقات بنانے کے لیے کہتے دیکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
عائشہ کے شوہر کو احمدآباد کی میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا
معاملے میں کرناٹک کے آبی وسائل کے وزیر رمیش جارکیہولی نے صفائی بھی دی تھی کہ 'یہ فرضی ویڈیو ہے۔ میں خاتون اور شکایت کنندہ کو نہیں جانتا۔ میں میسور میں تھا اور چامنڈیشوری مندر گیا تھا۔'