ETV Bharat / state

بیدر رکن اسمبلی رحیم خان کی ظہیر آباد میں کانگریس امیدوار کے حق میں تشہیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 2:12 PM IST

ظہیرآباد اسمبلی حلقے کے کانگریس امیدوار ڈاکٹر چندر شیکھر کی انتخابی مہم میں کرناٹک کے وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن و حج رحیم خان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگرس پارٹی جس طرح ریاست کرناٹک میں جیت حاصل کی ہے اسی طرح تلنگانہ میں بھی کانگرس اقتدار میں آئے گی۔ Karnataka Minister Rahim Khan

بیدر رکن اسمبلی رحیم خان کا دورہ ظہیر آباد

بیدر : کرناٹک کی پڑوسی ریاست تلنگانہ کے اسمبلی حلقہ ظہیرآباد کے بھارت نگر کالونی میں ڈاکٹر اے چندر شیکھر کانگریس امیدوار کی انتخابی مہم میں کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن و حج محمدرحیم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقعے پر ظہیر آباد کے کانگریس قائد عبدالقدیر کی قیادت میں 100 سے زیادہ نوجوانوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بیدر سے رکن اسمبلی رحیم خان نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی شاندار کامیابی درج کرے گی۔ کرناٹک کی طرح ریاست تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی انتخابات میں کیے جا رہے اپنے وعدوں کو پورا کریں گئ انہوں نے بی آر ایس سربراہ کے سی آر پر کرناٹک کانگریس پارٹی کی انتخابی منشور کی نقل کرنے کا الزام عائد کیا انہوں نے کہا کہ ظہیر آباد میں گزشتہ 10 سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے بی ار ایس پارٹی نے صرف وعدے کیے اس کی تکمیل نہیں کی ۔

رحیم خان نے مزید کہا کہ ظہیرآباد کی ترقی کانگریس پارٹی کی جیت سے ہی ممکن ہے ظہیر آباد کانگرس پارٹی کا گڑ رہا ہے ظہیر اباد کی تاریخ میں 15 دفعہ اسمبلی انتخابات ہوئے جس میں سے 13 دفعہ کانگرس پارٹی نے یہاں سے کامیابی حاصل کی ہے اخری کے دو بار یعنی دس سال بی ار ایس پارٹی کہ امیدوار یہاں سے جیت کر ائے ہیں لیکن ظہیر اباد حلقہ اسمبلی کے ہر مواضعات میں عوام خصوصا تعلیم یافتہ نوجوانوں طبقہ بے روزگاری کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بسواکلیان میں 8واں سہ روزہ قرآن پرواچن

بنیادی سہولتیں سڑکوں کی خستہ حالی کا شکار ہے ظہیرآباد کے ارود میڈیم اسکولس بند ہورہے ہیں اس لیے میں ظہیر اباد کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے علاقے کی ترقی کے لیے کانگرس پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.