اس موقع پر حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم گلبرگہ کے صدر ساجد علی رانجولی نے کہا کہ 'کرناٹک میں بجلی سپلائی کمپنی ایسکام کی جانب سے دن بدن بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے غریب و مزدور افراد کی روز مرہ کی زندگی میں کافی پریشانی بڑھ رہی ہے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'دہلی، جارکھنڈ، مہاراشٹر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی گئی ہے۔ اسی طرح اب کرناٹک میں بھی بجلی کی قیمتوں میں تخفیف کی جانی چاہیے۔'