ملک کے موجودہ حالات اور کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں شادیاں سادگی کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں۔
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں شادیاں نہایت سادگی کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں۔
دراصل شہر کے جنتادل سیکولر پارٹی کے ضلع سیکرٹری رادھا کرشن جوشی کے بیٹے وکرم جوشی کی شادی نہایت سادگی کے ساتھ انجام پائی ہے۔
اس موقع پر رادھا کشن جوشی نے کہا کہ 'ملک میں چل رہے کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست مرکزی و ریاستی حکومت کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق پچاس لوگوں کی شادی میں گنجائش ہے۔ مگر ہم نے صرف 20 لوگوں سے بھی کم عزیز و اقارب کو بلا کر شادی کو نہایت ہی سادگی کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے خوفزدہ ہے اور احتیاطی طور پر بھی لوگ ایک مقام سے دوسرے مقام کو غیر ضروری طور پر گھومنے پھرنے سے احتیاط برت رہے ہیں ایسے ماحول میں لوگوں کا جمع ہونا یقینا پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔'
رادھا کشن جوشی نے کہا کہ 'اس لیے میں نے بیٹے وکرم جوشی کی شادی کو بہت ہی سادہ طور پر انجام دے رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ شادی ایک الگ طرح کا تجربہ ہے، اگر آئندہ بھی اسی طرح لوگ شادیوں کو سادگی کے ساتھ منائے تو پیسہ اور وقت دونوں بچ سکتے ہیں اور یہ ہر ایک کے لیے بہتر ہوگا۔'