ETV Bharat / state

Fraud Marriage ناقص انگریزی کے سبب پندرہ خواتین سے شادی کرنے والا شاطر گرفتار - کرناٹک میں فرضی شادی کا معاملہ

چار بچوں کے باپ نے دھوکہ دے کر 15 خواتین سے شادی کی۔ شاطر اپنے آپ کو ڈاکٹر یا انجینئر بتاتا تھا لیکن اس کی ایک کمزوری نے سارا راز کھول دیا۔ اسے انگریزی اچھی طرح نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا۔ Arrested for marrying 15 women

ناقص انگریزی کے سبب پندرہ خواتین سے شادی کرنے والا شاطر گرفتار

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 4:30 PM IST

میسورو: کرناٹک پولیس نے میسورو ضلع میں ڈاکٹر اور انجینئر ہونے کا دعویٰ کرکے 15 خواتین سے دھوکہ کرکے ان سے شادی کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس راز کا انکشاف اس وقت ہوا، جب ایک سافٹ ویئر پروفیشنل کو اس پر شک ہوا۔ اس نے فوری طور پر اس کی شکایت پولیس سے کی جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کی شناخت بنگلورو کے بنشنکری علاقے کے مہیش کے بی نائک کے طور پر کی گئی ہے۔ 35 سالہ ملزم شادی کے بعد پیسے اور زیورات لے کر بھاگ جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 2014 سے اب تک 15 سے زائد خواتین سے شادیاں کیں۔ معلومات کے مطابق گزشتہ سال ایک سافٹ ویئر پروفیشنل کو ملزم نے اپنے جال میں پھنسایا تھا۔ اسے ملزم کی ناقص انگریزی بولنے کی صلاحیت پر شک ہوا اور اس کے بارے میں معلومات جمع کیں اور میسور میں اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس کو اس معاملے میں پہلے ایک اور خاتون کی طرف سے بھی شکایت موصول ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ Marriage Fraud شادی کے بہانے قیمتی اشیا کا سرقہ کرنے والی شاطر دلہن کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جعلی ازدواجی پروفائل بنا کر معصوم خواتین کو پھنسایا۔ ملزم خود کو کبھی انجینئر اور کبھی ڈاکٹر کہتا تھا۔ اس نے تماکورو قصبے میں ایک فرضی کلینک بھی قائم کیا اور ایک نرس کی خدمات حاصل کیں۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ناقص انگریزی کی وجہ سے کئی خواتین نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ ملزم پھر کبھی ان خواتین سے نہیں ملا، جو زیادہ پڑھی لکھی تھیں۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم کے چار بچے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.