گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی لیے اس کی روک تھام کے لیے 14 جولائی سے 20 جولائی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت گلبرگہ میں ہی ہوئی تھی جس کے بعد ابھی تک یہ شہر کورونا وائرس سے پاک نہیں ہوسکا ہے۔
کرناٹک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں بنگلور کے بعد گلبرگہ دوسرے نمبر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد دو ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ضلع افسران سے میٹنگ کے بعد کمشنر کو لاک ڈاؤن کا حکم دیا۔
اس کے مطابق گلبرگہ میں 14 جولائی سے 20 جولائی تک لاک ڈاؤن رہے گا، اس دوران ٹرانسپورٹ سروس، بس سروس کو مکمل طور پر بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، صرف میڈیکل اسٹورس، ہیلتھ سروس اور ضروری خدمات ہی جاری رہیں گی۔
لاک ڈاؤں کے اعلان کے بعد بازاروں میں کافی بھیڑ دیکھی اور لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مصروف دکھائی دیئے۔