ETV Bharat / state

'نقلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے' - کسانوں کو بیج اور کھاد سپلائی کی جاتی ہے

کرناٹکا کسان مورچہ کے ریاستی نائب صدر لکشمی کانت پاٹل نے کہا کہ مانسون کے ساتھ ہی نقلی کھاد کی سپلائی کرنے والے لوگوں کی کثرت ہوتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایسے نقلی کھاد فروخت کرنے والوں پر نظر رکھے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔

کرناٹکا کسان مورچہ
کرناٹکا کسان مورچہ
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 12:41 PM IST

مانسون کے ساتھ ہی کسان اپنے اپنے کھیتوں میں بیچ ڈالنے کا کام شروع کرتے ہیں، حکومت کی جانب سے سرکاری قیمت پر کسانوں کو بیج اور کھاد سپلائی کی جاتی ہے۔

اس سلسلے میں کرناٹکا کسان مورچہ کے ریاستی نائب صدر لکشمی کانت پاٹل نے یادگیر ضلع نگران وزیر شنکر سے ملاقات کی اور کسانوں کے مسائل سے متعلق ان کو یادداشت پیش کی۔

اس موقع پر لکشمی کانت پاٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے ہم نے ضلع نگران وزیر شنکر کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔

کرناٹکا کسان مورچہ

اس یادداشت میں بیج اور کھاد سرکاری قیمت پر کسانوں کو جلد مہیا کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ مانسون نے دستک دے دی ہے، ایسے میں کسان حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مانسون کے ساتھ ہی نقلی کھاد کی سپلائی کرنے والے لوگوں کی کثرت ہوتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایسے نقلی کھاد فروخت کرنے والوں پر نظر رکھے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے حکومت سے کسانوں کے مسائل کو جلد حل کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر کرناٹکا کسان مورچہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.