ETV Bharat / state

Jashn E Milad in Bidar پانچ نومبر کو موتی مسجد میں جلسہ عید میلادالنبیﷺ - کالی مسجد بیدر

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کی تاریخی موتی مسجد، جو کالی مسجد کے نام سے بھی مشہور ہیں، کی انتظامیہ کمیٹی نے پانچ نومبر کو بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ Jalsa Eid e Milad in Kali masjid Bidar

1
1
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 7:43 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں موتی مسجد (کالی مسجد) چدری روڈ بیدر کی انتظامیہ کمیٹی کے زیر اہتمام 5نومبر 2022 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء موتی مسجد میں ایک عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوگا۔ مسجد کمیٹی نے جلسہ کی نگرانی الحاج محمد منصور احمد خان، صدر انتظامی کمیٹی مسجد ہذا، کو تفویض کی ہے۔Jalsa Eid e Milad in Moti masjid Bidar

اس عظیم الشان جلسہ میں علامہ مولانا مفتی سید صغیراحمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ، حیدرآباد مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور خطاب بھی فرمائیں گے۔ جبکہ مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی، بانی و ناظم جامعہ روضتہ البنات بیدر بھی خصوصی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: بیدرمیں جلسہ اولیاء اللہ و خدمت خلق کا انعقاد

انتظامیہ کمیٹی کے مطابق جلسہ کی کارروائی کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوگا۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ نماز عشاء 8:30بجے اداکی جائےگی۔ مولانا مفتی محمد جاوید احمد نظامی امام و خطب مسجد ہذا نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ انتظامیی کمیٹی کے جملہ اراکین و منتظمین نے امت مسلمہ سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.