ETV Bharat / state

Karnataka Hajj Committee Chairman عازمین حج کی روانگی مئی میں ہوگی - کرناٹک حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا

حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا نے بیدر میں حج 2023 سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج 2023 ہندوستان بھر سے حج پر روانگی کا سلسلہ انشاءاللہ مئی کے ماہ میں شروع ہوگا.اس منرتبہ ریاست کرناٹک سے ساڑھے چھگ ہزار کے قریب عازمین حج نے سفر حج کے لئے درخواست دی ہے۔

عازمین حج کی روانگی مئی میں ہوگی
عازمین حج کی روانگی مئی میں ہوگی
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 8:18 PM IST

بیدر: کرناٹک حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا نے کہاکہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے آن لائن درخواست جمع کرنے کی تاریخ میں اضافہ کرنے کے سبب سینکڑوں عازمین حج کو پریشانیوں سے نجات ملی،تاریخ میں توسیع کرنے کے سبب ہی تمام ریاستوں سے حج پر جانے پر والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے گزشتہ سال سعودی حکومت اور ہندوستانی حکومت کے ہدایت کے مطابق صرف 40 فیصد لوگ ہی حج کرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔

اس سال 2023 میں ابھی سعودی حکومت ہندوستانی حکومت کی جانب سے کوئی ٹارگٹ مقرر نہیں کیا گیا ہے۔اس سال ہندوستان سے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد حاجی حج کو جائیں گے جس میں ریاست کرناٹک سے 6،500 سے سات ہزار تک حاجی حج کو جانے کی توقع ہے۔ رؤف الدین کچہری والا نے مزید کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے ہندوستان سے حج کو جانے والوں کے لئے ملک بھر میں 18 ایئرپورٹس کی سہولت رکھی گئی تھی جس کی وجہ سے عازمین حج کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔لیکن اب تھوڑی راحت ملی ہے۔لوگوں کو حئدرآباد سے ہی امیگریشن کی اجازت ہے اس سے انہیں آسانی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:Sunni Yuvajana Sangh سنی یواجنا سنگھ کے زیر اہتمام 800 جوڑوں کی اجتماعی شادی

ان کا کہنا ہے کہ اس سال ملک بھر سے تقریبا26 ائرپورٹ سے عازمین حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ گزشتہ سال بیدر اور اس کے اطراف کے اضلاع کے حاجی بنگلور سے حج کے لئے روانہ ہوئے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آئی تھی ۔اس سال کرناٹک حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.