ETV Bharat / state

خواجہ بندہ نواز کے عرس پر قرأت و نعت کی محفل - قرآن خوانی

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کے 615 ویں عرس شریف کے موقع پر درگاہ مسجد میں جلسہ قرأت ونعت کا اہتمام کیا گیا۔

بندہ نواز کے عرس کے موقع پر قرآن خوانی
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 8:50 AM IST

اس کے ساتھ ہی نماز عصر سے قبل مجلس ختم قرآن اور بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف کی محفل بھی منعقد کی گئی۔

سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ نواز کی سرپرستی میں قرأت و نعت کی محفل عمل میں آئی۔

بندہ نواز کے عرس کے موقع پر قرآن خوانی، دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر حضرت خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ نواز نے جلسہ قرأت و نعت میں حصہ لینے والے تمام قراء و نعت خواں سے اظہار تشکر فرمایا۔

درگاہ مسجد میں اس جلسہ میں سامعین کی کثیر تعداد رہنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سامعین کرام کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ کسی بھی جلسے کی کامیابی کا انحصار سامعین پر ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قرآن مجیدصرف سر پر رکھنے اور چومنے کی چیز نہیں ہے بلکہ اس کتاب مقدس سے ہدایت حاصل کرنے کے لیے عربی زبان کا سیکھنا بھی ضروری ہے۔ عربی سیکھنے کے لیے قرآن مجید سے بہتر اور کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

دارالعلوم دینیہ بندہ نواز گلبرگہ میں خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ کے تحت دو برس کا عربی ڈپلومہ کورس شروع کیا جا رہا ہے۔

اس کورس کی خصوصیات یہ ہے کہ اس میں عربی تعلیم بذریعہ قرآن ہوگی اور ایک برس مکمل ہونے پر سند دی جائے گی لہذا اس سے استفادہ کریں۔

اس جلسہ نعت وقرأت میں سید اسحاق، سید صادق، محمد لیاقت علی، امجد سرمست، سید نور محمد گلبرگہ، حیدرآباد کے قاری رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

Intro:بندہ نواز کے عرس کے موقع پر قرآن خوانی اور، جلسہ قرات ونعت قوانی منعقد کیاگیا

Body:بندہ نواز کے عرس کے موقع پر قرآن خوانی اور، جلسہ قرات ونعت قوانی منعقد کیاگیا... ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کے615 عرس شریف کے موقع پر درگاہ مسجد میں آج صبح11-30 جلسہ قرات ونعت اور نماز عصر سے قبل مجلس ختم قرآن اور بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف کی محفل کا انعقاد سید شاہ گیسودراز خسروحسینی صاحب سجاد نشین درگاہ حضرت بندہ نواز کی سرپرستی میں عمل میں آیا..اس موقعہ پر حضرت خسروحسینی صاحب سجاد نشین درگاہ حضرت بندہ نواز نے جلسہ قرات ونعت میں حصہ لینے والے تمام قراء ونعت خواں اصحاب سے اظہار تشکر فرمایا. درگاہ مسجد میں اس جلسہ میں سامعین سے کھچا کھچ بھری رہنے پراظہار مسرت کرتے ہوئے فرمایا کہ سامعین کرام کی بڑی اہمیت ہوتی ہے. کسی بھی جلسہ کی کامیابی کا انحصار سامعین پر ہی ہواکرتاہے.اور انھوں نے یہ بھی فرمایا قرآن مجیدصرف سرپررکھنےاورچومنےوالامصحف نہیں ہے بلکہ اس کتاب مقدس سےہدایت حاصل کرنے کیلئے عربی زبان کا سیکھنابھی ضروری ہے.. عربی سیکھنے کےلئے قرآن مجید سے بہتراور کوئی ذریعہ نہی ہے. دارالعلوم دینیہ بندہ نواز یہ گلبرگہ میں خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ کے تحت 2سالہ عربی ڈپلومہ کورس شروع کیا جارہاہے. اس کورس کی خصوصیات یہ ہے کہ اس میں عربی تعلیم بذریعہ قرآن ہوگی. ایک سال مکمل ہونے پر سنددی جائے گی. اس کا استعفا اٹھانے کی بات بتائی.اس جلسہ نعت قرات میں سید اسحق، سیدصادق، محمد لیاقت علی، امجد سرمست، سیدنورمحمد گلبرگہ، حیدرآباد کے خوش الحان قراےکرام قاری رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد، اور دیگر علماء کرام مردین نے شرکت کی.... 1...بایٹ...قاری حافظ رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد حیدرآباد

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.