اس موقع پرسیدمحمدعلی الحسینی خلف اکبر وجانشن سجادہ نشین درگا بندہ نوازنے تقاریب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، '19 جولائی بروز جمعہ کو حضرت خسروحسینی سجادہ نشین لباس خواجگی میں فاتحہ خوانی ہوگی۔
شہر کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئےرات 10.30 بجے درگاہ شریف پہنچے گا اور 20 جولائی بروزےہفتہ بعد نمازمغرب جشن چراغاں کا اہتمام کیا جائے گا اور رات 10 بجےشب محفل سماع منعقدہو گی۔
21جولائی بروز اتوارصبح آٹھ بجےحضرت خسروحسینی سجاد نشین خدمت چراغاں انجام دیں گے۔چار بجے مسجد درگاہ شریف میں محفل ختم قرآن کا انعقاد ہوگا۔
بعد نماز عصر مسجد درگا ہ شریف میں قصیدہ بردہ شریف کی محفل منعقد ہو گی۔بعد نماز مغرب خسروحسینی سجادہ نشین خدمت زیارت انجام دیں گے۔
اس طرح مراسم و خدمات عرس شریف کا اختتام میں آئے گا۔