کرناٹک ریاست کی یدی یورپا کی قیادت والی ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر یادگیر ضلع صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے اقتدار میں آنے کے بعد بہت سارے ترقیاتی کام کیے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ برس ریاست کے نارتھ کرناٹک میں آئے طوفان کے دوران وزیراعلی نے دو لاکھ لوگوں کے لیے دس دس ہزار سے زائد روپے کے فنڈ منظور کئے اور انہوں نے ایک لاکھ پچیس ہزار مکانات درست کروایا۔ وہیں پورا مکان بارش کے طوفان سے تباہ ہونے پر پانچ لاکھ روپے کا تعاون کیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری پر بھی قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'جہاں تک ضلع یادگیر کی ترقی کی بات ہے تو یادگیر کو ضلع کا درجہ دینے والے بھی یہی وزیراعلی ہیں۔' ضلع یادگیر میں ترقیاتی کاموں کو عمل میں لاتے ہوئے میڈیکل کالج کو انہوں نے ہی منظوری دی اور چار سو کروڑ روپے جاری کئے۔'
ڈاکٹر شرن بھوپال نے کہا کہ 'اس کے علاوہ یادگیر میں کورونا وائرس کی ٹیسٹ لیب بنائی جو بین الاقوامی ٹیسٹ لیب کے درجے والی لیب ہے۔ جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت اب صرف کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔'
یہ بھی بڑھیں: کرناٹک میں بھی کورونا کے معاملے 96ہزار سے زائد
ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔ ماسک لگائیں اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں۔'