ETV Bharat / state

Karnataka Govt Replace NEP کرناٹک حکومت نے ریاستی تعلیمی پالیسی کمیٹی تشکیل دی - کانگریس نے منشور میں ریاست میں نئی ​​تعلیمی پالیسی

کانگریس زیر اقتدار والی کرناٹک حکومت قومی تعلیمی پالیسی نافذ نہیں کرنا چاہتی۔ یہی وجہ ہے کہ اس سمت میں تیزی سے کارروائی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو ریاستی تعلیمی پالیسی تشکیل دے گی۔Karnataka State Education Policy Committee

Karnataka Government formed the State Education Policy Committee to replace the NEP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 1:45 PM IST

Updated : Oct 12, 2023, 2:21 PM IST

بنگلورو: کرناٹک حکومت نئی قومی تعلیمی پالیسی کے بجائے الگ ریاستی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے کرناٹک ریاست کی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے پروفیسر سکھ دیو تھوراٹ کی صدارت میں ایک ریاستی تعلیمی پالیسی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کانگریس نے منشور میں ریاست میں نئی ​​تعلیمی پالیسی لانے کا اعلان کیا تھا۔

اسی سلسلے میں اقتدار میں آنے کے فوراً بعد حکومت نے نصاب پر نظر ثانی شروع کی اور ریاستی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے لیے ریاستی تعلیمی پالیسی کمیشن تشکیل دیا۔ حکومت نے کمیشن کو 28 فروری 2024 تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستی تعلیمی پالیسی کمیشن میں کل 15 ارکان کا تقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں 8 مضامین کے ماہرین میں پروفیسر نرنجن رادھیا، رحمت تاریکیرے اور ممتاز ادباء کو بھی جگہ دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

سوشل میڈیا پر اس بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ کرناٹک ریاست کی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے پروفیسر سکھ دیو تھوراٹ کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ 'مجھے یقین ہے کہ یہ کمیٹی سائنسی ، فکری ترقی اور طلبہ کی مجموعی ترقی کے لیے ضروری تعلیم کے لیے مناسب سفارشات پیش کرے گی۔ مجھے امید ہے کہ کرناٹک کی ریاستی تعلیمی پالیسی ملک کے لیے ایک مثالی تعلیمی پالیسی کے طور پر کام کرے گی۔ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد کئی اسکیموں اور پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

Last Updated : Oct 12, 2023, 2:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.