ETV Bharat / state

'کرناٹک حکومت کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکام' - corona virus

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کانگریس دفتر میں سنیچر کے روز سابق ریاستی وزیر پرینک کھرگے و رکن اسمبلی چتاپور کی آمد پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

karnataka
karnataka
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 8:35 AM IST

اجلاس کی صدارت کانگریس کے ضلع صدر مری گوڈا نے کی جبکہ سابق قانون ساز کونسل کے رکن چنا ریڈی، شاہپور سے رکن اسمبلی دشنا پور، ضلعی اقلیتی سیل کے صدر لائق حسن بادل، سینئر کانگریس رہنما سرینواس ریڈی کے علاوہ کانگریس کے دیگر ذمہ داران نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی چتا پور پرینک کھرگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'کرناٹک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ریاستی حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے'۔

کھرگے نے کورونا وائرس وبأ کے دوران میڈیکل اشیا کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خریدی گئی میڈیکل اشیا میں ریاستی حکومت نے کروڑوں کی بد عنوانی کی ہے جس کی عدالتی جانچ کی جانی چاہیے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.