اس موقع گلبرگہ میں کورونا وائرس کے دوران تدفین کی خدمت انجام دینے والی صفر آخرت تنطیم اور مفت ایمبولنس اور مریضوں کے لیے مفت کھانا تقسیم کر نے والی تنطیم صفا بیت المال کی خدمات کا سراہا گیا۔
اس دوران سماجی کارکن سید عبدالقادر باشاہ نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ٹیکہ کاری مہم جاری ہے اسی کے تحت یہاں کے مسلم علاقوں میں کووڈ ویکسینینیشن کیمپ منعقد کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'مسلم علاقوں ویکسین کے تعلق غلط فہمی ہے۔ اس لیے مسلم تنظیمیں آگیے بڑھ کر ویکسین سے متعلق عوام میں بیدار لانے کی ضرورت ہے۔ عوام کو اس ویکسین سے فائدہ ہے۔ یہ ویکسین عوام کی بھلائی کے لیے ہی بنائی گئی ہے۔ عوام جھوٹی افواہوں پر توجہ نا دیتے ہوئے ویکسین ٹیکا لگوائے۔