ETV Bharat / state

کرناٹک: ایک ہی خاندان کے 4 افراد غرقاب - kolhapur disaster management

ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام میں دلدوز سانحہ پیش آیا جس میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد کرشنا ندی میں ڈوب گئے جنہیں تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

aخاندان کے 4 افراد غرقاب
خاندان کے 4 افراد غرقاب
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 6:20 PM IST

حادثہ بیلگام ضلع کے اتھانی تعلقہ میں پیش آیا جہاں ندی پر کپڑا دھونے کی غرض سے ندی پر گئے چار افراد ندی میں ڈوب گئے۔ کولہاپور ڈیزاسٹر مینجمینٹ اور این ڈی آر ایف کی جانب سے ان کی تلاشی جاری ہے۔

ایک ہی خاندان کے 4 افراد غرقاب

تفصیلات کے مطابق چاروں اشخاص آپس میں رشتہ دار ہیں۔ جن کی شناخت 36 سالہ پرشورام گوپال بنسوڈے، 24 سالہ سداشیو گوپال بنسوڈے، 20 سالہ شنکرا گوپال بنسوڈے اور 22 سالہ دریاپا گوپال بنسوڈے کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ چاروں بھائی ندی پر کپڑا دھونے گئے تھے اسی دوران ایک بھائی پانی میں ڈوبنے لگا تو اسے بچانے کی کوشش میں بقیہ بھی ڈوب گئے جنہیں تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

کولہا پور ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر پرساد سنکپال کی رہنمائی میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسکواڈ نے جدید آلات کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کیا ہے جس میں اسکوبا ڈائیونگ سسٹم کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.