ETV Bharat / state

Karnataka Election 2023 کرناٹک میں کانگریس پارٹی اپنے بل پر حکومت بنائے گی، سدا رمیا

author img

By

Published : May 13, 2023, 1:12 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما سدارامیا نے کانگریس کی جیت کا یقین دلاتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی 224 ارکان پر مشتمل کرناٹک اسمبلی میں 120 سیٹوں کی اکثریت کے ساتھ آئے گی اور اپنے بل پر حکومت بنائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا۔

سدا رمیا
سدا رمیا

میسور: کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے ہفتہ کے روز زور دے کر کہا کہ پارٹی 224 ارکان پر مشتمل کرناٹک اسمبلی میں 120 سے زیادہ سیٹیں جیت کر اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی لیڈروں کا دورہ بھی بھاجپا کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کر سکا۔ سدارامیا نے کہا کہ مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے دوروں کا کرناٹک کے ووٹروں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس پارٹی 120 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے جیت جائے گی۔ یہ ابھی ابتدائی مرحلہ ہے۔ گنتی کے مزید راؤنڈ ہونے باقی ہیں۔ اس طرح کانگریس اپنے بل پر 120 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں بار بار یہ کہتا آ رہا ہوں کہ نریندر مودی یا امیت شاہ یا جے پی نڈا کو جتنی بار چاہیں ریاست میں آنے دیں، لیکن کرناٹک کے ووٹروں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ لوگ بی جے پی کو نا پسند کرتے ہیں۔ ان کی بدعنوانی، غلط حکمرانی اور ان کے رویے سے لوگ تنگ ہیں۔

مزید پڑھیں: Karnataka Election 2023 کرناٹک میں وزیر اعلی کون بنے گا؟ کانگریس میں ریس شروع

انہوں نے کہا کہ لوگ بھگوا پارٹی سے خوش نہیں ہیں، کیونکہ بی جے پی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔ عوام تبدیلی چاہتے تھے اور لوگوں نے اسی کے مطابق اپنا فیصلہ دیا ہے۔ وزیر اعلی کے عہدہ کے اہم دعویدار سدارامیا نے ورونا میں کہا کہ وہ تقریباً تین راؤنڈ کے بعد 8,000 ووٹوں سے آگے ہیں اور اس سے بھی بڑے فرق سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حریف، وزیر وی سومنا، ورنا اور چامراج نگر دونوں سیٹوں سے ہار جائیں گے، جہاں سے بی جے پی کے امیدوار کانگریس کے پترنگ شیٹی کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.