کرناٹک کا ضلع یادگیر بھی ان سولہ اضلاع میں شامل ہے جہاں پر لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے۔
صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے جبکہ شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک نائیٹ کرفیو لگایا گیا ہے۔
آج صبح سے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی دیے جانے کے بعد بازار میں لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا اس کی اہم وجہ یہ ہیکہ ریاستی حکومت نے تمام کاروباری دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے ۔
جس میں سونا چاندی، کپڑا بیوپاری، ہارڈویئر، اسٹیل، موبائل شاپ، الیکٹرانک شاپ، ہوٹل اور دیگر تمام کاروباری دکانیں شامل ہیں۔
شہر کے اہم چوراہوں پر لوگوں کی آمد رفت اور دکانوں میں خرید و فروخت سے ایسا لگ رہا ہے کہ بازار میں پھر دوبارہ سے رونق لوٹ آ ئی ہے۔
مزید پڑھیں:کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات کم ہوکر 1.51لاکھ
مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ بازار میں گھومنے پھرنے والے خریدوفروخت کرنے والے زیادہ تر لوگ ماسک پہنے نہیں تھے اور کئی دوکاندار بھی ماسک نہیں لگائے تھے۔
جبکہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے بار بار عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ کورونا سے بچنے کے لئے بتائے گئے اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں ۔
مگر افسوس کہ لوگ لاک ڈاؤن میں نرمی دیے جانے کے بعد احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کی تکلیف گوارا نہیں کر رہے ہیں ایسے میں ضلع انتظامیہ کو سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔