کرناٹک کے منڈیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شنکرے گوڑا نے اب سے تین دہائیوں قبل لوگوں کی خدمت کا نیک کام شروع کیا تھا۔ کرناٹک ریاست میں مریضوں کے علاج کے لیے صرف پانچ روپیہ فیس لینے والے ڈاکٹر کے طور پر شنکرے گوڑا مشہور ہیں۔
موجودہ حالات میں جہاں اکثر لوگوں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہاں ایک ڈاکٹر اب بھی علاج کے لئے صرف پانچ روپیہ فیس لینے کا عمدہ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈاکٹر گوڑا، کولکتہ یونیورسٹی سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی۔ ڈاکٹر زرعی پس منظر کے ایک خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ تین دہائیوں قبل ان کا کلینک شروع ہوا، تب سے لے کر آج تک، وہ اپنے مریضوں کے علاج کے لئے صرف پانچ روپے فیس لیتے ہیں۔
مذکورہ ڈاکر جلد کے علاج میں ماہر ہیں، کلینک شروع کرنے کے بعد انہوں نے ایک جنرل فزیشن کی طرح اپنی ساری خدمات انجام دی ہیں۔
ان کی محبت پسند فطرت اور سادگی نے مریضوں میں اطمینان اور اندھے اعتماد کا احساس پیدا کیا۔
وہ نہ صرف اپنے ضلع میں مشہور ہیں، بلکہ ایسے مریض بھی ہیں جو ریاست بھر سے آتے ہیں۔اور مذکورہ ڈاکٹرکے پاس علاج کراتے ہیں۔