کرناٹک حکومت نے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن ایک ہفتے تک بڑھا دیا ہے جس کے سبب غریب طبقہ پریشان ہوگیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز، دواخانے اور پٹرول پمپ کو ہی کھلا رکھنے کی اجازت ہے جبکہ اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اس لیے نوجوانوں کا ایک گروپ گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے ضرورتمندوں میں کھانا تقسیم کر رہا ہے۔
اس گروپ کی جانب سے سرکاری دواخانوں، سرکاری کوویڈ سینٹر، درگاہ، مساجد، منادر، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ جیسے عوامی مقامات پر ضرورت مند لوگوں کو کھانا ترجیحی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے۔