ETV Bharat / state

کرناٹک: جیل میں کمسن بچی کی موت کے بعد پولیس اہلکار معطل

جیورگی پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک سب انسپکٹر کو ہفتے کی شب کلبرگی میں تین سالہ بچی کی موت کے سلسلے میں معطل کردیا گیا تھا۔

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 6:46 AM IST

Updated : Jan 5, 2021, 7:37 AM IST

کرناٹک
کرناٹک

کرناٹک کے کلبرگی شہر میں ایک جھڑپ کے معاملے میں ماں کے ہمراہ بچی کو بھی جیل میں رکھنے اور بچی کے موت کے بعد جیورگی پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل سب انسپکٹر کی شناخت منجوناتھ ہگر کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کلبرگی کی رہنے والی ایک خاتون کو کسی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے اپنے تین سالہ بچی کے ساتھ جیورگی تھانے میں بھیج دیا گیا تھا۔ جب لڑکی بیمار ہوگئی اور جیل میں اس کی حالت خراب ہوئی تو اسے فوری طور پر جی آئی ایم ایس ہسپتال لایا گیا۔ جہاں ہفتے کی صبح اس نے آخری سانس لی۔

بچی کی موت کے بعد کلبرگی میں گلبرگہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جی آئی ایم ایس) کے باہر اتوار کے روز سینکڑوں افراد نے مقامی پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ چھوٹی بچی کی موت کے لئے پولیس ذمہ دار ہے وہیں پولیس نے مظاہرین کو اس معاملے کی منصفانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔

جس کے بعد کلبرگی کے سپرینٹینڈینٹ آف پولیس سیمی مریم جارج نے ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر ہوگر کو معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
بنارس: دریائے گنگا کی لہروں پر مشاعرہ کا اہتمام

دراصل گرام پنچایت انتخابات سے متعلق دو خاندانوں کے مابین تصادم کی بنیاد پر ماں کو تین سالہ بچی کے ساتھ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

ادھر کانگریس کے رہنما اجیا سنگھ نے کہا کہ وہ اس بچی کی موت کے لئے پولیس کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں اور اس معاملے میں ایک سب انسپیکٹر کو معطل کردیا گیا ہے لیکن لوگ اس معاملے کی منصفانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔

Last Updated : Jan 5, 2021, 7:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.