کرناٹک کانگریس کمیٹی نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی سے روشن بیگ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پارٹی سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کو اے آئی سی سی نے منظوری دے دی ہے۔
اس سے قبل روشن بیگ نے ریاست کے سابق وزیراعلی سدارمیا کو متکبر، کرناٹک کانگریس کے انچارج کے سی وینو گوپال کو بیوقوف اور کانگریس کے صدر دنیش گنڈو راؤ کو فلاپ شو کہا تھا۔
بیگ کا آئی ایم اے 15000 کروڑ روپے بدعنوانی معاملے میں نام سامنے آنے کے بعد بی جے پی کارکنان نے مظاہرہ کرکے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس کے بعد کانگریس پارٹی کو زبردست نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔