ETV Bharat / state

Karnataka Cong Working President Passes away کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر آر دھرو نارائنا کا انتقال

کانگریس کی کرناٹک اکائی کے کارگزار صدر آر دھرو نارائنا کا ڈی آر ایم ایس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ یہ جانکاری ڈی آر ایم ایس اسپتال کے ڈاکٹر منجوناتھ نے دی۔ R Dhruvanarayana Passes away

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 11:32 AM IST

Updated : Mar 11, 2023, 11:42 AM IST

Karnataka Cong Working President
Karnataka Cong Working President

بنگلورو: کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر آر دھرو نارائنا کا اچانک انتقال ہوگیا۔ بنگلورو کے ڈی آر ایم ایس اسپتال کے ڈاکٹر منجوناتھ نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔ ان کے ڈرائیور نے بتایا کہ آج صبح انہیں سینے میں تیز درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں صبح 6.40 بجے اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ بچ نہیں سکے۔ ایک سادہ اور شریف سیاستدان کے طور پر جانے جانے والے دھرو نارائنا ضلع چامراج نگر سے دو بار ایم پی اور ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ فی الوقت وہ میسور کے وجے نگر میں رہ رہے تھے۔ اس بار انہوں نے ننجن گڈو حلقہ سے کانگریس کی نشست کے لیے درخواست دی تھی۔ کے پی سی سی کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے طور پر پرانے میسور علاقے میں پارٹی کے تنظیمی کاموں میں سرگرم رہنے والے دھرو نارائنا کی اچانک موت سے پارٹی کو نقصان ہوا ہے۔ کئی شخصیات نے دھرو نارائنا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آر دھرو نارائن کے آج اچانک انتقال کی خبر سن کر ہر کوئی صدمے میں ہے۔ کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر سدارامیا نے دھرو نارائنا کی سیاسی زندگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ دھرو نارائنا نے اپنی زندگی میں سخت محنت کی۔ اس میں پختگی اور عزم کے ساتھ اعلیٰ مقام تک پہنچنے کی تمام خوبیاں موجود تھیں۔ ان کی زندگی بیچ میں ہی ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف کانگریس بلکہ کرناٹک کی سیاست کا بھی بڑا نقصان ہے۔

سدارامیا کا اظہار تعزیت
سدارامیا کا اظہار تعزیت

سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے بھی کانگریس کے کارگزار صدر کے انتقال تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پر ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ بھگوان انہیں شانتی دیں اور ان کے اہل خانہ اور مداحوں کو صبر دے۔

بی ایس یدیورپا کا اظہار افسوس
بی ایس یدیورپا کا اظہار افسوس

اس سال کرناٹک میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس لحاظ سے کانگریس کا بڑا نقصان ہے۔ کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر کی حیثیت سے آر دھرو نارائنا کا رول الیکشن میں اہم سمجھا جاتا تھا۔ پارٹی نے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے اچانک انتقال سے کانگریس کی انتخابی مہم کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 11, 2023, 11:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.