اس دوران یہاں پر پٹرول ڈالنے والے موٹر بائیک سوار کو 100 روپئے پٹرول ڈالنے پر 50 روپئے واپس کر تے ہوئے انہیں مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالسیوں کے خلاف آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر کانگریس کے سابق وزیر ڈاکٹر سن پرکاش پاٹل نے کہا 'ملک میں جب سے بی جے پی حکومت اقتدار پر آئی ہے ،آئے دن قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پٹرول ڈیزل گیس کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت ملک عوام مخالف پالیسوں جاری کر کے غریب مزدور عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے' ۔
وہیں کانگریس رکن اسمبلی پرینک نے کہا کہ 'وزیر اعظم نے ملک میں اچھے دن لانے کی بات کی تھی ۔مگر ملک میں اچھے دن کے بجائے عوام کے لئے برے دن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مرکزی حکومت ملک میں امیروں کو امیر جبکہ غریبوں کو غریب بنانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت صرف امبانی ادانی کے لئے کام کر رہی ہے' ۔
وہیں مظفر خان کانگریس رہنما نے کہا کہ 'ملک بھر میں عوام پہلے سے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے نافذکردہ لاک ڈاؤن سے کاروبار بند ہونے پر افاقہ کشی پر مجبور ہوئے ہیں۔ایسے وبا کے دوران پیڑول ڈیزل کی قیتموں میں اضافہ کر کے عوام کو لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے'۔