ETV Bharat / state

Karnataka MLA Oath Ceremony کرناٹک اسمبلی میں شیوکمار، کسان، گائے اور ہندوتوا کے نام پر حلف

کرناٹک میں کانگریس پارٹی کے ایک نو منتخب رکن اسمبلی نے پیر کے روز نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے ہندوتوا اور گئو ماتا کے نام پر حلف لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 23, 2023, 8:17 AM IST

بنگلور: کرناٹک کے ناناگیری اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی شیوگنگا بسواراج نے بھگوان اور ان کے سیاسی سرپرست شیوکمار کے نام پر حلف لیا۔ وہیں کونلگل سے رکن اسمبلی ایچ ڈی رنگناتھ نے شیوکمارم، بھگوان اور کسان کے نام پر حلف اٹھایا۔ شیوکمار نے خود اپنے مذہبی گرو، گنگادھر اجا کے نام پر حلف لیا، جن کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ انہیں وہ بھگوان مانتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 20 مئی کو شیوکمار نے اپنے مذہبی رہنما کے نام پر نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ پروٹیم اسپیکر آر وی دیش پانڈے نے نو منتخب اراکین اسمبلی کو آئین یا بھگوان کے نام پر حلف لینے کا مشورہ دیا تھا نا کہ کسی افراد کے نام پر جو قواعد کے مطابق نہیں ہے۔ تاہم، ان کے مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے، کچھ اراکین اسمبلی نے دیگر افراد کے نام پر حلف اٹھایا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بسنگوڈا پاٹل یتنال نے ہندوتوا اور گوماتا کے نام پر حلف لیا۔کانگریس کے ایم ایل اے روپا ششیدھر نے بدھ، بسوا، امبیڈکر اور بھگوان کے نام پر حلف لیا، جب کہ ملباگیلو سے جنتادل سیکولر کے ایم ایل اے سمریدھی منجوناتھ نے پارٹی لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی کے نام پر حلف لیا۔ دکشینہ کنڑ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے بھاگیرتھی مرولیا نے اپنے کُل دیوتاؤں کے نام پر حلف لیا۔ 16 ویں قانون ساز اسمبلی کا تین روزہ خصوصی اجلاس پیر کو شروع ہوا۔ سیشن کے پہلے دن وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بھگوان کے نام پر ایم ایل اے کے طور پر حلف لیا۔ کیمپس میں داخل ہونے سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ شیوکمار نے ودھان سودھا میں ماتھا ٹیکا۔ اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے اور ریاستی وزیر پرینک کھڑگے نے بھارتی آئین کے نام پر حلف لیا۔ وزیر جی پرمیشور، کے ایچ منیاپا، کے جے جارج، ایم بی پاٹل، اور ستیش جارکی ہولی نے بھارتی آئین اور بھگوان کے نام پر ایم ایل ایلز کے طور پر حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں : Karnataka Oath-taking Ceremony سدارامیا نے وزیر اعلی اور ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.