ETV Bharat / state

کرناٹک: کانگریس امیدوار نے پرچہ نامزدگی واپس لیا - عبدالعزیز

کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنما و ریاستی جنرل سکریٹری عبد العزیز نے چند روز قبل آزاد امیدوار کے طور پر شیواجی نگر حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔

کانگریس امیدوار نے پرچہ نامزدگی واپس لیا
author img

By

Published : Nov 23, 2019, 7:03 PM IST

کانگریس پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی پر زور کوشش کرنے کے بعد بھی ٹکٹ نا ملنے پر کرناٹک کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری عبدالعزیز نے بطور آزاد امیدوار پرچہ داخل کیا تھا لیکن اب انہوں نے اپنا پرچہ واپس لے لیا ہے۔

کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنما و ریاستی جنرل سکریٹری عبد العزیز، ویڈیو

عبدالعزیز نے کہا کہ گزشتہ 42 برسوں سے وہ کانگریس کے ساتھ ہیں لیکن انہیں کبھی بھی اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں دیا گیا اسی وجہ سے انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ داخل کیا تھا۔

تا ہم اب عبدالعزیز نے کانگریس کے اعلیٰ لیڈران سے ملاقات کے بعد اپنا نام واپس لیا اور پریس کانفرنس منعقد کر کے اعلان کیا کہ وہ ضمنی انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے کر کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد کی حمایت کریں گے۔

عبد العزیز نے کہا کہ انہوں نے اس لیے اپنا پرچہ واپس لیا ہے تا کہ ووٹوں کی تقسیم نا ہو اس کے علاوہ انہوں نے دیگر آزاد امیدواروں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے پرچے واپس لیں اور کانگریس کو کامیاب کریں۔

عبدالعزیز نے بتایا کہ کانگریس کے اعلیٰ رہنما سدارمیا اور دنیش گنڈو راؤ نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ انہیں اس قربانی کے عوض کوئی بڑی ذمہ داری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ عبدالعزیز نے بڑی دھوم دھام سے ریلی کی شکل میں آزاد امیدوار کے طور پر شیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا اور کانگریس کی آفس کی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر کہا تھا کہ کئی مرتبہ مطالبہ کرنے کےبعد بھی کانگریس نے مجھے کبھی اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پارٹی حلقہ انتخاب سے باہر والوں کو ٹکٹ دے رہی ہے۔

Intro:Congress Leader Abdul Azeez withdraws nomination from shivajinagar assembly
Body:Congress Leader Abdul Azeez withdraws nomination from shivajinagar assemblyConclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.