ETV Bharat / state

K. Rahman Khan کرناٹک میں کانگریس حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی: رحمان خان

author img

By

Published : May 27, 2023, 3:32 PM IST

سابق مرکزی وزیر و کانگریس لیڈر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا ہے کہ کرناٹک کانگریس عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو ضرور پورا کرے گی۔

کرناٹک کانگریس عوام سے کیے گئے وعدوں کو ضرور پورا کرے گی: کے رحمان خان

بنگلور: کرناٹک میں کانگریس نے 135 سیٹوں کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست میں نئی حکومت تشکیل دی ہے۔ کانگریس کی جانب سے حکومت تشکیل دیئے جانے کے ساتھ ہی سدارمیا کے ایک قریبی کابینی وزیر ایم بی پاٹل کی جانب سے متنازعہ بیان دیا گیا کہ سدارمیا ہی اگلے پانچ سالوں تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ اس دوران کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کے کیمپوں کے درمیان اختلافات بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شیوکمار جن کے بھائی ڈی کے سریش نے وزیر ایم بی پاٹل پر ردعمل ظاہر کیا۔ پاٹل کا دعویٰ ہے کہ سدارمیا حکومت کی پوری پانچ سالہ میعاد کے لیے سربراہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس کی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے متعلق اپوزیشن بی جے پی کی جانب سے سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ کانگریس نے جو وعدے کیے ہیں ان کا نفاذ کب کیا جائے گا۔ جن کے متعلق کہا جارہا ہے کہ اگر کانگریس حکومت 5 گارنٹیوں کا نفاذ کرتی ہے تو ریاست کو کم و بیش 6،00000 کروڑ کا خرچ اٹھانا پڑے گا۔ اس پورے معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس نہ صرف عوام کو مستحکم حکومت دے گی بلکہ اپنے وعدوں کو بھی پورا کرے گی۔ واضح رہے کہ کانگریس کے لیے ایک بڑا چیلنج یہ ہے کہ دو کیمپوں کے درمیان توازن قائم کرنے اور پارٹی کو ووٹ دینے والی مختلف ذاتوں اور برادریوں کے لیے مساوی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔ انتخابات میں 135 نشستوں نے کانگریس کو 224 رکنی اسمبلی میں واضح اکثریت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.