ETV Bharat / state

Haveri Violence Case بی جے پی ریاست میں فسادات کرانے کی کوشش کر رہی ہے، کرناٹک کانگریس - Haveri violence case

کرناٹک کانگریس نے ہاویری میں ہندو مسلم کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں فسادات کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ Karnataka Congress condemned the Haveri violence case

بی جے پی ریاست میں فسادات کرانے کی کوشش کر رہی ہے

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 2:19 PM IST

بی جے پی ریاست میں فسادات کرانے کی کوشش کر رہی ہے

بنگلور: ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری کے رتی ہلی تعلقہ میں حال ہی میں ہندوتوا کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک مسجد، اردو میڈیم اسکول اور چند مسلمانوں کے گھروں پر پتھراؤ کیا گیا جس کی کرناٹک کانگریس کی جانب سے سخت مذمت کی گئی۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کانگریس رہنما حاجی اقبال احمد نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی ہندو اور مسلمان کے درمیان فسادات کرانے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے عوام کو بیدار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب ریاست کی عوام بیداری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بی جے پی کی فرقہ پرستی کی سیاست ناکام ہوکر رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو ہندوتوا تنظیموں کے ارکان نے شہر میں سنگولی رائینا کے مجسمے کی نقاب کشائی پروگرام کے تحت رتی ہلی میں ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ داراصل ایک دن قبل وزیر بی سی پاٹل اور بائرتی بسواراج نے ایک بائک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران ہندوتوا کارکنوں کی طرف سے مبینہ طور پر ایک مسجد اور اردو میڈیم اسکول پر پتھراؤ کے بعد کشیدگی پھیل گئی، جس کے نتیجے میں منگل کو یہاں دو برادریوں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ پولیس نے ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Karnataka Assembly Elections 2023 کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بیداری پروگرام کا انعقاد
شہر کی کوٹ (فورٹ) گلی میں بائیک ریلی کے داخل ہونے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے اس دوران ہندوتوا کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک مسجد کے احاطے میں پتھراؤ کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے حالات کو قابو میں کر لیا۔ ہاویری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوکمار گنارے نے بتایا کہ پتھراؤ کی وجہ سے چند مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے اور چار کار کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 نوجوانوں کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا اور صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ ہاویری پولیس ذرائع کے مطابق رتی ہلی میں سنگولی رائینا کے مجسمے کو لیکر ہندووں کی جانب سے ایک بائیک ریلی جاری تھی جس کے دوران چند ہندوتوا کارکنوں کی جانب سے مسجد پر پتھراؤ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.