ETV Bharat / state

کرناٹک: دونوں پارٹیاں باغی اراکین اسمبلی کو منانے میں مصروف

کرناٹک میں باغی اراکین اسمبلی کو منانے کے لیے جہاں ایک طرف حکمراں جماعت کانگریس -جنتا دل (ایس) اتحاد کے رہنما ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، وہیں حزب اختلاف بی جے پی کے رہنما بھی حکومت کو گرانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 14, 2019, 3:23 PM IST

کرناٹک

کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما سدھا رمیا، آبی وسائل کے وزیر ڈی کے شیو کمار اور پردیش کانگریس کے صدر دنیش گنڈو راؤ پارٹی کے باغی رکن اسمبلی اور وزیر ایم ٹی بی ناگراج کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ناگراج نے پارٹی میں رہنے کا وعدہ کیا ہے ۔کانگریس رہنماؤں کی نگاہیں اب دو دیگر اہم باغی اراکین اسمبلی رام لِنگا ریڈی اور کے سدھاکر پر ٹکی ہوئی ہیں۔

کانگریس رہنمااب ان دونوں اراکین اسمبلی سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

واضح ر ہے کہ ناگراج، ریڈی اور سدھاکر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے والے 13 اراکین اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان میں کانگریس کے 10 اور جنتا دل (ایس) کے تین رکن اسمبلی شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.