اطلاعات کے مطابق بی ایس یدیورپا کی سرکاری رہائش گاہ و دفتر ’کرشنا‘ میں کام کرنے والی ایک خاتون ملازم کا شوہر کوویڈ وبا سے متاثر پایا گیا تھا جس کے بعد خاتون ملازم دو روز تک ڈیوٹی پر نہیں آئیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ خاتون ملازم کے شوہر کا کرونا ٹسٹ مثبت پایا گیا لیکن خاتون کا ٹسٹ منفی آیا ہے۔ اس کے باوجود احتیاطی اقدام کے تحت وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ و دفتر کی عمارت کو صاف ستھرا کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آج ’کرشنا‘ کے بجائے ’ودھان سودھا‘ میں تمام اہم اجلاس منعقد کئے۔
اسی طرح بنگلور میں ریلوے کے ڈویژنل آفس کو بھی بند کردیا گیا جب یہاں ایک ملازم کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔ کورونا سے متاثر ملازم نے 18 جون کو اپنی رپورٹ کی اطلاع دفتر کو دی جس کے بعد 19 جون کو دفتر بند کردیا گیا۔