ETV Bharat / state

کرناٹک: کمارا سوامی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام - عدم اعتماد

کرناٹک میں زبردست سیاسی گھمسان کے بعد کمار سوامی مخلوط حکومت آج ووٹنگ کے دوران اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ووٹنگ کے دوران حکومت کو 99 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی اور اس کی حلیف کو 105 ووٹ ملے۔

کمارا سوامی
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 7:45 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 8:00 PM IST

ووٹنگ کے دوران سرکار کے حق میں 99 ووٹ پڑے، جبکہ مخالفت میں 105 ووٹ ڈالے گئے، اس سے پہلے اعتماد پر بحث کے دوران وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ میں ووٹنگ کے لیے تیار ہوں۔ کمار سوامی نے کہا کہ میں خوشی خوشی یہ عہدہ بھی چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب اسمبلی الیکشن کے نتائج (2018) میں آیا تھا۔ میں سیاست چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔
ادھر بنگلور میں ایک فلیٹ کے باہر بی جے پی اور کانگریس کے کارکنان کے درمیان جھڑ پ ہوگئی، ریس کورس روڈ پر ایک فلیٹ میں دو آزاد اراکین اسمبلی ٹھہرے ہوئے تھے۔ کانگریس کے کارکنان وہاں پہنچ گئے۔

کچھ دیر میں بی جے پی کے کارکنان بھی وہاں پہنچ گئے اور دونوں پارٹی کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔
ادھر کرناٹک اسمبلی میں جاری اعتماد کے ووٹ کو لے کر اب بھی تذبذب کی حالت برقرار ہے۔
اس درمیان شام 6 بجے سے بنگلور میں سبھی شراب کی دکانیں اور بار کو اگلے 48 گھنٹوں کیے لیے بند کردیاگیا ہے اور دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کمشنر آلوک کمار نے کہا کہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل اسپیکر کے آر رمیش کمار پیر کو ہی فلور ٹیسٹ کرانے پر بضد تھے۔ انہوں نے برسراقتدار اتحاد کے ارکان کو اپنی تقریر جلد ختم کرنے کو کہا تھا تاکہ اعتماد کا ووٹ کا عمل پیر کو ہی پورا کیا جاسکے۔ اس سے ارکان نے احتجاج کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 23, 2019, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.